Latest News

News

ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کو ماسکس کی درآمد پر پابندی لگانے پر کنیڈین وزیراعظم نے امریکہ کو خبردار کردیا


ء) ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کو ماسکس کی درآمد پر پابندی لگانے پر کنیڈین وزیراعظم نے امریکہ کو خبردار کردیا ہے کہ ایسی صورت میں امریکا بھی جواب کیلئے تیار رہے۔ کنیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے -کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کو طبی سامان فراہم کرتے ہیں- اگر ٹرمپ نے کنیڈا کیلئے ماسک بنانے والی کمپنی کو ماسک بھیجنے سے روکے رکھا تو ہم بھی سخت جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ کنیڈیا کو جو کمپنی ریسپائریٹری ماسک فراہم کرتی ہے وہ امریکہ میں موجود ہے -اور ماسک امریکہ سے کنیڈا بھیجے جاتے ہیں- لیکن کورونا کی وبا امریکہ میں شدت اختیار کرچکنے کے بعد امریکہ نے اس کمپنی پر پابندی لگا دی ہے- کہ وہ کنیڈا کو ماسک نہیں بھیجے گی بلکہ وہ ماسک امریکا استعمال کرے گا۔
اس پر اب کنیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے -کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کو طبی سامان فراہم کرتے ہیں، اگر ٹرمپ نے کنیڈا کیلئے ماسک بنانے والی کمپنی کو ماسک بھیجنے سے روکے رکھا تو ہم بھی سخت جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سی ایسی اشیا ہیں جنکے بغیر امریکا نہیں رہ سکتا اور وہ اشیا کنیڈا سے امریکا جاتی ہیں اور اگر امریکا نےکمپنی کو ماسک بھیجنے نہ دیا تو امریکا بھی جواب کیلئے تیار رہے۔ خیال رہے کہ اس وقت کورونا پوری دنیا میں بے قابو ہچکا ہے۔ امریکہ میں روز ہزاروں افراد اس کی وجہ سے مررہے ہیں۔ عالمی وبا کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 10 لاکھ سے زائد افراد بیمار ہوگئے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 53 ہزار سے بڑھ گئی ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق فرانس میں گزشتہ روز کرونا وائرس سے مزید 1355 اور اسپین میں 961 اموات کا اعلان کیا گیا جس کے بعد دنیا بھر میں چوبیس گھنٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے پانچ ہزار ہوگئی۔ عالمگیر وبا کی زد میں آنے والے مریضوں کی تعداد دس لاکھ اور اموات کی تعداد 52 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔امریکا میں روزانہ بڑے پیمانے پر کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد غیر معمولی طور پر بڑھ رہی ہے۔
مزید 25 ہزار کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور 700 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے۔ اس وقت ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار اور ہلاکتوں کی تعداد 5800 سے زیادہ ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق اٹلی میں گزشتہ روز 760 اموات ہوئیں۔ اٹلی میں کل ہلاکتیں 13915 اور اسپین میں 10348 ہوگئی ہیں۔ اٹلی میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار اور اسپین میں ایک لاکھ 12 ہزار ہوچکی ہے۔
برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 569، بیلجیم میں 183، جرمنی میں 176، نیدرلینڈز میں 166 اور ایران میں 124 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ فرانس میں ہلاکتوں کی تعداد 5387، ایران میں 3160، برطانیہ میں 2921، نیدرلینڈز میں 1339، جرمنی میں 1107 اور بیلجیم میں 1011 تک پہنچ گئی ہے۔کئی دوسرے ملکوں میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں ترکی میں 79، سویڈن میں 69، برازیل میں 57، سوئزرلینڈ میں 48 اور کینیڈا میں 47 اموات شامل ہیں۔
جرمنی میں مریضوں کی تعداد 84 ہزار، فرانس میں 59 ہزار، ایران میں 50 ہزار اور برطانیہ میں 33 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ سوئزرلینڈ اور ترکی میں تعداد 18 ہزار، بیلجیم میں 15 ہزار، نیدرلینڈز میں 14 ہزار اور کینیڈا اور آسٹریا میں 11 ہزار ہے۔چینی حکام کے مطابق ان کے ملک میں گزشتہ روز 6 ہلاکتیں ہوئیں اور 35 نئے کیس سامنے آئے,اس طرح کل ہلاکتیں 3318 اور مجموعی کیسز 81589 ہیں جو اب چار ملکوں سے کم ہیں۔دنیا بھر میں کرونا وائرس کے 10 لاکھ سے زیادہ متاثرین میں 2 لاکھ 10 ہزار ایسے لوگ شامل ہیں جو مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 52 ہزار اموات ہوچکی ہیں۔

ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کو ماسکس کی درآمد پر پابندی لگانے پر کنیڈین وزیراعظم نے امریکہ کو خبردار کردیا Reviewed by Missem Raza on April 04, 2020 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by NATIONAL NEWS © 2014 - 2015

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.